آسٹریلوی کپتان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

282

پاکستانی امپائر علیم ڈار کو آنکھیں دکھانے والے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کے سر پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی،امپائر سے الجھنے کے جرم میں سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو جب علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا تو وہ غصے میں آگئے، انھوں نے نہ صرف انتہائی تجربہ کار امپائر کی جانب بدتمیزی سے بازو لہرایا بلکہ جارحانہ انداز میں ریویو بھی لیا، مگر تھرڈ امپائر نے بھی علیم ڈار کے فیصلے کو ٹیکنالوجی کی کسوٹی پر اچھی طرح پرکھنے کے بعد توثیق کردی۔اب ان پر آفیشلز کے فیصلے سے اختلاف کا چارج عائد ہونے اور سزا کا امکان ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ ان کی 12 ماہ کے اندر دوسری لیول ون کی خلاف ورزی ہوگی ۔