اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے ملک کی ترقی کا خوف تھا،شہباز شریف

190

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے ملک کی تیز رفتار ترقی کا خوف تھا،با شعور عوام انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا خوف تھا۔ دھرنا گروپ خوفزدہ ہے کہ اگریہ منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی ذاتی مفادات کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔ با شعور عوام انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے۔ سی پیک کے تحت ملک بھرمیں لگنے والے اربوں ڈالرز کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔

انہوں نے کہا کہ 36 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جارہی ہے جن کی تکمیل سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے تجارتی ،معاشی اورسماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملک سیجہالت، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹ جانے کا وقت آگیا ہے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سیملک روشن ہوگا۔ قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی۔