خیبر ایجنسی،سکیورٹی فورسز پر حملہ لیویزاہلکارجاں بحق

144

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک حملے میں لیویز فورس کااہلکار جاں بحق اور 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیٹکل انتظامیہ خیبرایجنسی کے اہلکار نے بتایا کہ پشاور شہر سے متصل خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ کے مقام پر پیش آیا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پولیٹیکل انتظامیہ اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس سے وہاں ڈیوٹی پر موجود لیویز اہلکار موقع ہی پرجاں بحق ہوگیا جبکہ ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اتوار کی صبح سے جمرود تحصیل اور آس پاس کے علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔پولیٹکل انتظامیہ خیبر کے اہلکار کے مطابق آپریشن کے باعث خیبر ایجنسی سے گزرنے والی پاک افغان شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔سرکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے باڑہ تحصیل میں بھی کرفیو نافذ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع جاری ہے۔