گڈانی شپ بریکنگ یارڈ واقعےکےمزید 2زخمی جاں بحق

168

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ واقعہ میں زخمی ہونے والے دو مزید مزدور سول ہسپتال کراچی میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عالم ولد بابر اور حسن ولد کریم شامل ہیں۔

مزید دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے۔ دونوں مزدور کراچی کے سول ہسپتال کے برنز وارڈ میں زیرعلاج تھے۔ عالم کا اتوار کے روز ہسپتال میں انتقال ہوا جبکہ حسن کو گذشتہ روز ہسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔ گڈانی پہنچ کر حسن بھی چل بسا۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔