تیل کی قیمتوں میں کمی

162

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برینٹ فیوچرز کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 1.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 45.62ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔یوایس کروڈ کے تحت قیمتوں میں 1.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل کے سودے 44.06ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن ممالک ایران اورسعودی عرب کے درمیان تیل کی پیداوار پر اختلاف کی وجہ سے قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔