پریمیئر لیگ،چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

169

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو چاروں شانے چت کر دیا اور حریف ٹیم کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔ ادھر سپینش لیگ لالیگا میں ریال سوسی ایڈاڈ نے چیمپئنز لیگ کی فائنلسٹ اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو پانچ صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کی ایک نہ چلنے دی اور پانچ صفر کی ہزیمت سے دوچار کردیا۔ ایڈن ہیزارڈ نے انیسویں منٹ میں گول کر کے چیلسی کو برتری دلا دی جسے صرف ایک منٹ بعد ہی الانسو نے دگنا کر دیا۔بیالیسویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے ٹیم کا تیسرا گول بھی داغ دیا۔ کھیل کے چھپن ویں منٹ میں ہیزارڈ نے دوسری بار گیند کو گول کی راہ دکھائی۔ پیڈرو نے چیلسی کی جانب سے پانچواں گول کیا۔ ایورٹن کی ٹیم پورے میچ کے دوران دباو کا شکار رہی۔

دوسری جانب سپینش لیگ میں ریال سوسی ایڈڈ نے چیمپئنز لیگ کی فائنلسٹ اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔