علامہ اقبالؒ

175

علامہ اقبالؒ ایک شاعر، مفکرِ اسلام، پاکستان کا نظریہ پیش کرنے والے رہنما ہیں۔ 9 نومبر کو ان کی یاد میں اسکولوں، کالجوں میں نظموں اور اقبالیات کے موضوع پر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
قرآن مجید فرقانِ حمید سے علامہ اقبال کو بے حد شغف تھا تب ہی ان کی شاعری میں اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی حکمت اور کائنات کے رنگ ہیں۔ علامہ اقبال بہت ہی اچھے انسان تھے وہ مسلمانوں کو کامیابی کے راستے سے آگاہی دیتے رہتے تھے، انہیں برصغیر کے مسلمانوں سے بے حد محبت تھی جو آج بھی ان کے کلاموں میں ہمیں نظر آتی ہے۔
علامہ اقبال کی شاعری میں خودداری اور غیرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور آج میرا وطن قرض کے بوجھ تلے دبا پڑا ہے۔ علامہ اقبال کی نظموں میں باہمی اتحاد اور اتفاق کا درس ہے اور آج ہم کئی پارٹیوں، کئی مسلکوں میں بٹے ہوئے ہیں کیا یہی سبق لیا ہے ہم پاکستانیوں نے۔
علامہ اقبال کو ہم اپنا مخلص، ہمدرد مانتے ہیں، تب ہی انہیں شاعر مشرق کے نام سے یاد کرتے ہیں ان کی پُراثر شاعری سے ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ اپنے وطنِ عزیز کی قدر کریں۔ دل و جان سے اس سے محبت کریں۔ سب سے پہلے ہمیں مومن بندہ بننا پڑے گا اس میں دونوں جہانوں کی سرخروئی ہے اپنے وطن کو ہر طرح کی بد دیانتی، بدعنوانی اور کرپشن جیسے گھناؤنے الزام سے بچانا ہے۔ سخت محنت سے سارے کام کرنے ہیں کوئی شک نہیں کہ اللہ ہمیں بامراد کرے۔
سائرہ بانو- کورنگی