بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےقوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج رات 12 بجے سے 500 اور ایک ہزار کے نوٹ کی قانونی حیثیت نہیں رہے گی۔
بھارتی وزیر اعظم نے نئی دہلی میں پہلے ہندی اور پھر انگلش میں قوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کالے دھن اور جعلی نوٹ کا کاروبار روکنے کیلئے اقدام کیا گیا ہے ،500 اور 1000 کے نوٹ کے علاوہ باقی کرنسی قانونی رہے گی۔نریندر مودی نے کہا کہ 500 اور 1000 کے نوٹ 10 نومبر سے 30 دسمبر 2016 تک بینک میں جمع کراسکتے ہیں،مودی نے کہا کہ جعلی کرنسی دہشتگردی کیلئے استعمال کی جارہی ہے،اس لئے ان نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کردی ہے۔