پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

157

پاکستان اسٹاک ایکس چینج منگل کوکاروبار حصص ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ42412 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھونے کے باوجود مندی کی لپیٹ میں آگیا۔

 منگل کو شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کار بینکنگ، توانائی، سیمنٹ، ٹیلی کام اور گیس سیکٹر میں سرگرم دکھائی دئے جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 42200،42300اور42400 پوائنٹس کی 3 بالائی حد عبور کر گیا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت میں منافع کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور اس طرح کاروبار کا اختتام مندی پر ہی ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق 42 ہزار پوائنٹس کی ابتدائی سطح پر مارکیٹ تیکینکی کریکشن کا شکار ہے اور منافع کے حصول کی خاطر فروخت کا دباؤ بھی دیکھا جا رہا ہے تاہم آئندہ دنوں میں مارکیٹ اپنی درست سمت کاتعین کر لے گی۔ منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں19.63پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 42133.54 پوائنٹس سے کم ہو کر42113.91 پوائنٹس پرآگیا، اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس50.19پوائنٹس کی کمی سے 22858.96پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس16.05پوائنٹس گھٹ کر28856.05پوائنٹس پربندہوا۔

منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں4ارب74کروڑ31لاکھ85ہزار905روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم85کھرب28ارب33کروڑ66لاکھ91ہزار57روپے سے کم ہوکر85کھرب23ارب59کروڑ35لاکھ5ہزار152روپے رہ گیا۔منگل کومارکیٹ میں48کروڑ6لاکھ57ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز33کروڑ33لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔