شام،امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے،16 شہری جاں بحق

171

شام میں امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ کی طرف سے فضائی حملے کے نتیجے میں 16 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ کی طرف سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مرنے ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ کے قریب ایک گاؤ ں میں یہ فضائی حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔ یہ گاؤ ں داعش کے جنگجوں کے قبضے میں ہے اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ کرد عرب اتحاد کے ایک ترجمان جیہان شیخ نے سویلین ہلاکتوں کی خبر کی تردید کی ہے۔