الیسٹر کک کی کپتانی چھوڑنے کی خبروں کی تردید

166

الیسٹر کک نے کپتانی چوڑنے کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، وہ سیریز بائے سیریز چلتے ہیں اس لیے سیریز کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

برطانوی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ الیسٹر کک بھارت کی سیریز کے بعد کپتانی چھوڑ کر بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے، تاہم ایلسٹر کک نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔الیسٹر کک کو 2012 میں اینڈریو اسٹراؤس کے بعد مستقل کپتان بنایا گیا۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ پچپن میچز میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پچپن میچز میں الیسٹر کک کو چوبیس میں کامیابی اور اٹھارہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بارہ میچز ڈرا رہے۔