کینیڈا امیگریشن کی ویب سائٹ کریش کرگئی

221

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہونے کے بعد امریکا چھوڑ کر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ‘سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا’ کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ٹرمپ کی برتری کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کرتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم اب جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا۔