نہال ہاشمی کا بیان حکومت کا موقف نہیں،مریم اورنگزیب

245

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا مسلم لیگ (ن) کا موقف نہیں،نہال ہاشمی نے ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے، سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا اور وہ اپیکس کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

نہال ہاشمی کی جانب سے سابق گورنر سندھ کے بارے میں بیان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  وزیر مملکت نے کہا کہ سابق گورنر سندھ کے حوالے سے نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے اور اس بیان سے حکومت یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا کوئی تعلق نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا اور وہ اپیکس کمیٹی کے رکن بھی تھے، اب نئے گورنر آگئے ہیں ہمیں آگے کی جانب دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نہال ہاشمی اپنے بیان کی خود وضاحت کریں کہ انھوں نے ایسی سخت زبان کیوں استعمال کی ہے۔