ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج واپس بلائیں،گلبدین حکمت یار

256

حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نیامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حکمت یار کی طرف سے جاری ایک خط میں انہوں نے کہا ہے کہ افغان عوام کو اپنا رہنما منتخب کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔حکمت یار نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں حالیہ آپریشنکی جانب اشارہ کیا جہاں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔