ہوبارٹ ٹیسٹ،بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا

114

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند کرائے میچ ترک کرنا پڑا۔

میچ ایمپائرز نے مقامی وقت کے مطابق بعد دوپہر دوبجے پچ کا معائنہ کیا اور کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا،باقی تین روز کا کھیل تیس منٹ پہلے شروع ہوگا۔جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کو85 رنز کے سکور پر آؤٹ کرنے کے بعد پہلی اننگر میں86رنز کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقہ نے کھیل کا وقت ختم ہونے پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر171رنز سکور کئے تھے۔ٹمپا بیووما پیر کو38جبکہ کوونٹن ڈی کوک 28رنز کے سکور پر کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔