فاف ڈو پلیسی کاآئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار

157

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی 100 فیصد جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

 واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے پکڑے گئے تھے، فاف ڈوپلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔