چیپل ہیڈلی سیریز،نیوزی لینڈکی14رکنی سکواڈ کا اعلان

145

لاکی فرگوسن پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل،راس ٹیلر،ایڈم ملنے،جارج والکر،کورے اینڈرسن فٹنس مسائل کی وجہ سے باہرہوگئے۔

نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈ لی سیریز کے لیے14رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 4دسمبر سے ہوگا۔ کین ولیم سن ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ بولر لاکی فرگوسن پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ راس ٹیلر،ایڈم ملنے،جارج والکر اور کورے اینڈرسن کو فٹنس مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایا گیا۔

اسکواڈ میں کین ولیم سن(کپتان)،ٹوڈ ایسٹل،ٹرینٹ بولٹ،لاکی فرگوسن،مارٹن گپٹل،کولن ڈی گرینڈسن،میٹ ہنری،ٹوم لیتھم،کولن منرو، جمی نیشام،ہنری نکولز،مچل سینٹنر،ٹم ساوتھی اوربی جے والٹنگ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چیپل ہیڈلی ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔