افغانستان میں شدید برفباری،20افرادجاں بحق

302

افغانستان میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بچوں سمیت 20افرادجاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ جاؤزجان میں شدید برفباری اور سری کے باعث رواں ہفتے 20افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے بڑ ی تعداد بچوں کی ہے ۔ضلعی گورنر رحمت اللہ ہاشر کا کہنا ہے کہ سرد ی سے اموات جاؤزجان صوبے کے ضلع دارزب کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔تما م متاثرین بے گھر ہونے والے افراد ہیں جنھوں نے سیکورٹی کی کمی اور اندرونی تشدد کی وجہ سے ہمسایہ علاقے میں اپنے گاؤں کو چھوڑدیا تھا۔

رحمت اللہ ہاشر اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دو دراز پہاڑی علاقوں میں تقریبا 100کے قریب خاندان مساجد اور کھلی جگہوں پر سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں فی الحال طبی سہولیات تک رسائی نہیں مل سکی۔دارزاب ضلعے کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کوصوبائی دارالحکومت سے ملانے والی سڑک کو طالبان نے کاٹ دیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ فضائی راستے سے امداد فراہم کرنے کیلئے موسم صاف ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔صوبائی گورنر لطف اللہ عزیزی نے مقامی افراد پر بے گھر افراد کو پناہ دینے پر زور دیا ہے۔