چین کا فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

178

 چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آوازکی رفتارسے تیزترفضا سے فضا میں 300میل دور مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے جے۔16حملہ آورفائٹر طیارے نے اس میزائل کا تجربہ رواں ماہ کے اوائل میں کیا ہے جس میں ایک انتہائی دوری پر واقع ڈرون کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا گیا۔چینی ماہرین نے اس میزائل کے داغے جانے کی تصویر کا تجزیہ کیا ہے اورنتیجہ نکالا ہے کہ یہ میزائل 19فٹ لمبااورتقریباً13انچ قطروالا تھا جس کا مطلب ہے کہ یہ 300میل کی دوری پر واقع ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔