ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا

162

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔

جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1190ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار100روپے سے بڑھ کر50ہزار150روپے پرجاپہنچی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار985روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔