کینگروزنے پروٹیزکا کلین سویپ کا خواب خاک میں ملادیا

187

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کی افریقی خواہش کو خاک میں ملادیا،آسٹریلیا نے 127رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین ایڈلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کیلئے 127رنز درکار تھے،جو آسٹریلیا نے 40.5اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر بنالیے،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وانر47،سٹیوسمتھ40 اور میٹ رینشا 34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ عثمان خواجہ 0 اور ہینڈ سکیپ1رن بناسکے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کائل ایبٹ اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے بلے باز عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر فلینڈر کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں میزبان کو 177رنز جبکہ دوسرے میچ میں اننگز اور 80رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔