پاکستان مہاجرین کے ساتھ طالبان کو بھی بھجوا رہا ہے،افغانستان کا نیاالزام

205

افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مہاجرین کے ساتھ طالبان کے خاندانوں کو بھی بھجوا رہا ہے،ہم اسطرح کی سازشوں اورمنصوبوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور پناہ گزینوں کے نام پر ملک میں طالبان کے خاندانوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گئے ۔

اتوارکو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی مہاجرین کے روپ میں طالبان کے خاندانوں کو افغانستان بھجوا رہی ہے ۔ہم اسطرح کی سازشوں اورمنصوبوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور پناہ گزینوں کے نام پر ملک میں طالبان کے خاندانوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گئے ۔