ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستانی ٹیم کی 2درجے تنزلی

164

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم2درجے تنزلی کے بعد 4 پوزیشن پر آگئ ہے جبکہ انگلینڈ دوسری ،آسٹریلیا تیسری ،جنوبی افریقہ پانچویں اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموں میں بھارتی ٹیم 115پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے ،انگلینڈ 105پوائنٹس کیساتھ دوسرے،آسٹریلیا 105پوائنٹس کیساتھ تیسرے ،پاکستان 102پوائنٹس کیساتھ چوتھے،جنوبی افریقہ 102پوائنٹس کیساتھ پانچویں،نیوزی لینڈ 96پوائنٹس کیساتھ چھٹے،سری لنکا 96پوائنٹس کیساتھ 7ویں ،ویسٹ انڈیز69پوائنٹس کیساتھ8ویں ،بنگلہ دیش 65پوائنٹس کیساتھ9ویں اورزمبابوے5پوائنٹس کیساتھ10ویں نمبر پر موجود ہے۔