عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

110

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق تیل کی سپلائی اور نگرانی کا عالمی ادارہ اوپیک تیل کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے مگر شکوک و شبہات کے خطرات نے مارکیٹ کو گھیر لیا اور تیل کی قیمتیں گر گئیں۔اس وقت انٹرنیشنل برینٹ کروڈ آئل سینتالیس اعشاریہ ننانوے ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ برینٹ کروڈ آئلکی قیمت میں پچیس سینٹ کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت بھی تئیس سینٹ گر گئی ہے۔