چینی شہریوں نے خریداری کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

154

خریدوفروخت میں دلچسپی رکھنے والے چینی شہریوں نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر بھی خریداری کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

چینی میڈیا کے مطابق صرف دوہفتہ قبل چینی شہریوں نے سنگل ڈے کے موقع پر 18ارب ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود بلیک فرائیڈے پر بھی قابل ذکر خریداری کرتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ چینی شہریوں نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر جہاں اپنی ضروریات زندگی کے لئے متعدد اشیاء خریدیں وہیں اپنے دوست واحباب کے لئے بے تحاشہ تحفے بھی خریدے

۔چین میں بلیک فرائیڈے معروف امریکی کمپنی ایمازون کی جانب سے 2014میں متعارف کروایا گیا تھا ۔تین سالوں میں بلیک فرائیڈے کے موقع پر چینی شہریوں نے شاپنگ میں گہری دلچسپی دکھائی ہے جس سے لاکھوں ڈالرز کا کاروبار ہوا۔