پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں

137

بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈتوڑنے کے بعدمنگل کے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپٹ میں آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 43 ہزارپوائنٹس کی بلندترین سطح سے گھٹ کر42800پوائنٹس کی سطح پرواپس آگیا۔مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 35ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔

منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 249.44 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس43060.71پوائنٹس سے کم ہو کر42811.27پوائنٹس پر آ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس198.96پوائنٹس کی کمی سے 22931.12پوائنٹس اورکے ایس ا ی آل شیئرز انڈیکس 29798.96پوائنٹس سے گھٹ کر29677.48پوائنٹس پربندہوا۔

منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 35 ارب 70 کروڑ 26لاکھ21ہزار654روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 87 کھرب 57 ارب 63 کروڑ 7 لاکھ 57ہزار596روپے سے کم ہوکر87کھرب 21 ارب92کروڑ81 لاکھ35ہزار942روپے رہ گیا۔

منگل کومارکیٹ میں 58کروڑ52لاکھ14ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز 46 کروڑ 2 لاکھ 21ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔