سگریٹ نوش افراد کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،فرانسیسی سائنسدان

173

ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق کے مطابق 50 سال کی عمر سے کم والے سگریٹ نوش افراد کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان ان کی برابر کے عمر کے سگریٹ نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

فرانسیسی سائنسدانوں نے 2009 سے 2012 کے دوران 1727 افراد پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ 50 سال کی عمر سے کم والے سگریٹ نوش افراد کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات نان سموکر حضرات کے مقابلے دو گنا اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات آٹھ گنا زیادہ ہوتے ہیں۔