پاکستان بھارت کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، عبدالباسط

144

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے،ہم نے جنگیں لڑیں اب اگر مسائل کا حل کا حل چاہتے ہیں تو مذاکرات کرنا ہونگے،ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہماری طاقت ہے کمزوری نہیں۔

یہ باتیں انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم بھارت کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں،لیکن جو بھی مذاکرات ہوں وہ کسی نتیجے پر پہنچیں،نتیجہ خیٰز مذاکرات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی شرط یہ ہے کہ مذاکرات جامع ہونے چاہیے اور تمام معاملات پر بات چیت ہونی چاہیئے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے اس بیان کہ بات چیت اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتےکے حوالے سے عبدالباسط نے کہا کہ اس قسم کی شرائط پاکستان کی جانب سے بھی عائد کی جاسکتی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جموں اور کشمیر کی صورتحال ،سیاچن سے فوجیں ہٹانے جیسی شرائط لگائی جاسکتی ہیں لیکن تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے تعطل کی وجہ سے دونوں ممالک ترقی نہیں کر رہے۔مذاکرات جنوبی ایشیاء اور پوری دنیا کی ضرورت ہے۔اس کیلئے ہم نے پہلے بھی انتظار کیا ور اب بھی کرینگے حافظ سعید اور مولانا اظہر کے حوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام موجود ہے۔ممبئی حملے سے متعلق مقدمات عدالتوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ثبوت ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کیا جائے ہم کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔