ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، 12 ربیع الاول 12 دسمبر کو ہو گی

249

ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ملک بھر میں (کل)جمعرات کو یکم ربیع الاول جبکہ عید میلاد النبی 12 دسمبر بروز پیر کو ہوگی۔

بدھ کو اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔مرکزی ہیڈ کوارٹر زسمیت تمام صوبائی مراکز میں بھی اجلاس منعقد ہوئے جس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک تھے۔

کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ملک بھر میں (کل) جمعرات کو یکم ربیع الاول جبکہ عید میلاد النبیؐ 12 دسمبر بروز پیر کو ہوگی۔