آئی ایس پی آر کی آرمی چیف اور جنرل زبیر حیات سے حسین نواز کی ملاقات کی خبروں کی تردید

157

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حسین نواز کی ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

بدھ کو پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملاقات سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔