پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

100

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 363.54 پوائنٹس کے اضافے سے 43270.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 49 ارب 24 کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار 775 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 363.54 پوائنٹس کے اضافے سے 43270.90 پوائنٹس تک جا پہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 191.60 پوائنٹس کی تیزی سے 23166.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 167.79 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 341.83 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔