پی آئی اے کی پریمیئر سروس سفید ہاتھی بن گئی

193

پی آئی اے کی پریمیئر سروس آغاز میں ہی گھاٹے کا سودا بن گئی ساڑھے تین ماہ کے دوران قومی ائیر لائن کو چارسو ملین روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔

باکمال انتظامیہ کے باکمال فیصلے جلد ہی ناکارہ ثابت ہونے لگے چودہ اگست کو قومی ائیر لائن کی جانب سے اسلام آباد سے لندن کیلئے خصوصی پریمئیر سروس کا آغاز کیا گیا جس کے لئے مہنگے داموں کرائے پر ایئربس تھری تھری زیرو طیارہ استعمال کئے گئے جبکہ سروس کو متعارف کرانے کے لئے ایئر بس طیاروں کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ بھی کیا گیا تھا۔اس سارے معاملے میں حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ پی آئی اے کو ائیر بس تھری تھری زیرو طیارے کا آٹھ ہزار ڈالرفی گھنٹہ ایک طیارے پرکرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے تاہم سری لنکا کے جانب سے بھی اب تک ایئر بس کا دوسرا طیارہ حوالے نہیں کیا گیا۔