صدر سے بوسنیا ہرزوگوینا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات

208

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بوسنیاہرزوگوینا کے ساتھ مختلف شعبوں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے اس طرح تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے اخلاص اور محنت کی ضرورت ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ دوطرفہ دلچسپی کے مواقع تلاش کیے جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صدرممنون حسین سے بوسنیا ہرزوگوینا کے نامزد پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سلیم نواز نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران صدرمملکت نے ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سلیم نواز مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے اخلاص اور محنت کی ضرورت ہے، بوسنیا ہرزوگوینا کے ساتھ مختلف شعبوں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے ، اس کے لیے ضروری ہے کہ دوطرفہ دلچسپی کے مواقع تلاش کیے جائیں ۔

صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اوربوسنیا کے درمیان تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں وفود کے تبادلے میں اضافہ ہونا چاہیے، بوسنیا کے طالب علموں کو پاکستانی جامعات میں اسکالرشپس دیے جائیں، انہوں نے کہا کہ بوسنیا کو اردگرد کے ممالک کے ساتھ تجارت اور برآمدات کے لیے مرکز بنایا سکتا ہے،صدر مملکت نے نامزد سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی، نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سلیم نواز نے رہنمائی اور تعاون پرصدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔