خواہش ہے ایلسٹرکک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں،جوئےروٹ

137

سٹار انگلش بلے باز جوروٹ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کک آنے والے سالوں میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔ ان دنوں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ کک دورہ بھارت کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انگلش بلے باز نے کہا کہ کک باصلاحیت قائد ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین بلے باز بھی ہیں اور ابھی ٹیم کو ان کی خدمات کی ضرورت ہے اسلئے ہم چاہتے کہ وہ مزید چند برسوں تک ٹیم کی قیادت جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کک کی زیر قیادت کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں، مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے جو مستقبل میں میرے کام آئے گا، فی الوقت ٹیم کی قیادت کے بارے نہیں سوچ رہا اس کیلئے بڑا وقت پڑا ہوا ہے، امید ہے کہ کک آنے والے سالوں میں قیادت کی ذمہ داری جاری رکھ کر میری مزید راہنمائی کریں گے۔