چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینی سفیرسے ملاقات

190

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات اور ’ آئرن برادرز‘‘کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ بات چیت میں ’’ آئرن برادرز‘‘کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ س ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔