یوسین بولٹ نےنئی تاریخ رقم کردی

158

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور نو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے آئی چھٹی بار اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 بولٹ نے برطانیہ کے موفرا کو شکست دے کر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بولٹ نے اس سے قبل 2008ء، 2009ء، 2011، 2012 اور 2013ء4 میں ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کئے تھے۔ ایتھوپیا کی الماز آیانا جنہوں نے رواں برس برازیل میں منعقدہ ریو اولمپکس گیمز میں 10 ہزار میٹر دوڑ میں 14 سیکنڈز کے فرق سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا نے ویمن ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

 بولٹ نے ریو اولمپکس گیمز میں 100، 200 اور 4×100 میٹر ایونٹس میں طلائی تمغے جیت کر ٹرپل اولمپک چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بولٹ نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، ایتھیلٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے کا مطلب ہے کہ آپ کو محنت کا پھل مل گیا۔