آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

144

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ (کل) اتوار کو سڈنی گراؤنڈ پرکھیلاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق کیویز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 کیویز ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ چند اہم کھلاڑیوں کے بغیر دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہو گا، کینگروز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور اسے ون ڈے سیریز میں شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 130 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں کینگروز کا 87 کامیابیوں کے ساتھ پلڑا بھاری ہے جبکہ کیویز کے ہاتھ صرف 37 فتوحات آئیں۔