ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آج اتوار کو آمنے سامنے آئیں گے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ویمنزایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کافائنل اتوار کوروایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان ہوگا۔آخری گروپ میچ میں پاکستان نے میزبان تھائی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ تھائی خواتین انیس ویں اوور میں اکاون رنزبناسکیں۔
پلیئرآف دی میچ ثنا میر نے نو رنز دے کر چار وکٹیں گرائی، جبکہ ندا ڈار اور انعم امین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
باون رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پاکستانی ویمنز نے پانچ وکٹیں گنوائیں۔ اسماویہ اقبال چوبیس اورندا ڈار چودہ رنز بناکرنمایاں رہیں۔
بھارت نے پانچوں گروپ میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے بھارت سے واحد شکست کی بدولت آٹھ پوائنٹس سمیٹے۔