پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی نیلامی کل ہو گی

120

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہو گی ۔ڈی میوچلائزیشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے چالیس فیصد حصص اسٹریٹجک پارٹنر کو فروخت کرنے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی ، امریکی، برطانوی،مالیاتی اداروں اور فنڈز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، اس کے علاوہ کئی پاکستانی مالیاتی ادارے بھی حصص خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پیشکشوں پر فیصلہ آج پانچ دسمبر کو کیا جائے گا جبکہ ٹرانزیکشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ27دسمبر ہے ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں۔