روس کا ایران کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت سے انکار

254

روس کے ٹیکنیکل ملٹری کوآپریشن کے امور کے نائب سربراہ ولادیمر کوجن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے سبب فی الوقت ایران کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران جارحانہ ہتھیاروں کی خریداری کے لیے کئی بار روس سے درخواست کر چکا ہے تاہم ” فی الوقت ہم جارحہ ہتھیاروں کی فروخت کے لیے تہران سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ بین الاقوامی پابندیاں ابھی تک ایران پر عائد ہیں جو اسے مذکورہ نوعیت کے ہتھیار فراہم کرنے سے روکتی ہیں”۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 ایران کو جدید ترین اسلحہ فروخت کرنے سے روکتی ہے۔