سال 2016 ،قومی ٹیم کی کارکردگی بہترنہ ہوسکی

146

سال 2016 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہترنہ ہوسکی ،قومی کرکٹ ٹیم نے یکم جنوری2016 سے اب تک3ٹیموں کے خلاف9ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی4میچ جیتے اور5میچ ہارے،اس سال پاکستان کی کامیابی کاتناسب44.44 فیصد اورشکست کا تناسب55.55فیصدہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں اتفاقات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میں نمبر2پوزیشن پرآگئی تاہم وہ اپنی رینکنگ برقرارنہ رکھ سکی اوروہ اس وقت چوتھے نمبرپرہے۔پاکستان نے انگلینڈکے خلاف4ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی2میچ جیتے اور2میچ ہارے انگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصداورشکست کاتناسب50فیصدہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں میں شکست کاسامناکرناپڑانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصداورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا ۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سی2میچ جیتے اورایک میچ ہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصداورہارنے کاتناسب33.33فیصدرہا۔

شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے لیکن پی سی بی کے بوڑھے عہدیداروں جوکہ شایدبیماریوں کاعلاج کروانے اوربیرون ملک کی سیرکے مزے لینے کے علاوہ کوئی مثبت کام کرتے نظرنہیں آرہے۔