نامزد امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز مٹیس کا کہنا ہے کہ عراق کی جنگ میں جانے کا فیصلہ غلط تھا۔
ایک انٹرویو میں جنرل جیمز کا کہنا تھا کہ عراق کی جنگ میں جانے کا فیصلہ اسٹریٹیجک غلطی تھی، اس وقت امریکی فوج کا بھی یہی خیال تھا کہ جنگ میں جانے کا فیصلہ عقلمندانہ نہیں، فوج اپنے کمانڈر انچیف کو صرف رائے دے سکتی ہے جو ہم نے دی تھی۔جنرل جیمزعراق جنگ میں اہم کمانڈر اور میرین ڈویڑن کیسربراہ تھے، جنرل جیمز نے ان تاثرات کا اظہار ایک انٹرویو میں گزشتہ برس کیا تھا۔