حکمران اقتدار کیلئے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں ،خورشید شاہ

198

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کیلئے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں اور منافقت کر رہے ہیں،حکمران خاندان کا ضامن کبھی لبنان کاوزیر اعظم بنتا ہے اور کبھی انکی مدد کیلئے قطری شہزادہ آتا ہے۔

 بلاول ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ جیالے بلاول ہاؤس میں آکر پارٹی ختم ہونے کی باتیں کر نیوالے سیاسی مخالفین کو جواب دینے آئے ہیں بلاول ہاؤس جیالوں کا گھرہے یہ کوئی رائے ونڈ کا محل نہیں جہاں چڑھیا بھی پر نہیں مر سکتی میں پاکستان کے سب سے اہم شہر لاہور میں موجود ہوں جہاں 76سال بھٹو شہید نے پارٹی کی بنیاد رکھی ہے پارٹی کے قیام کا کر یڈٹ بھی لاہو کو جاتا ہے۔

انہوں نے  کہامیرا ایمان ہے کہ سیاست عبادت ہے اور عبادت میں جھوٹ منافقت حرام ہے ہمارے لیڈر سولی پر چڑ گئے دھوکہ کیا نہ فر یب کیا اور نہ ہی کسی کے سامنے سر جھکایا مگر آج اقتدار اور مفاد کیلئے حکمرانوں نے قوم سے جھوٹ بھی بولا اور منافقت کی ہے اور آج جمہو ریت کے رنگ میں ڈھل کر عوام کیساتھ جھوٹ بول رہے ہیں کہ پاکستان میں لوڈشیڈ نگ ختم کر یں گے میں پوچھتاہوں کیا6ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کی گئی ؟لوڈشیڈنگ تو ختم نہیں کی مگر قوم سے دھوکا کر کے بجلی کی قیمتیں ضرور ڈبل کی گئی سستی روٹی ،تند و ر کے نام پر حکمرانوں نے ڈراموں کو اسٹیج سجایا حکمران سے پو چھتا ہوں ستی روٹی کہاں گئی ؟تند و ر کہاں گیا ؟کہا گئے دانش سکول ؟آج پاکستان کاکسان دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں حکمرانوں نے قوم سے صرف جھوٹ بولا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں پر جب مشکل وقت آتا ہے تو وہ معاہدہ کر کے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں مگر ہم سولی پر چڑ ھے لیکن اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔