چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے امریکی نائب نمائندہ خصوصی کی ملاقات

182

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات سے پاکستان وافغانستان کے لئے امریکی نائب نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں دفاع ،سیکیورٹی اور سٹریٹجک استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاکستان وافغانستان کے لئے امریکہ کی نائب نمائندہ خصوصی لارل ملر نے ملاقات کی ۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع، سلامتی اور سٹریٹجک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔