یمنی ساحل کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا،60 افراد لاپتہ

179

یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز ڈوبنے کے بعد 60 افراد لاپتہ ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہی گیری کے وزیر فہد کفاین نے کہا ہے کہ یہ بحری جہاز یمنی جزیرے سقوطرا کے قریب غرق ہوا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق صرف دو افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔ جنوب مشرقی بندرگاہ مْکلا سے سقوطرا نامی جزیرے کی جانب سفر کرنے والا یہ جہاز، جس پر خواتین اور بچوں سمیت 60 کے قریب افراد سوار تھے، پانچ روز پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بحر ہند میں واقع جزیرہ سقوطرا یمنی سرزمین کے مقابلے میں صومالیہ کے ساحلوں کے زیادہ قریب ہے۔