پاکستان کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے،بھارت کا اعتراف

187

بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے ہیں تاہم ماہی گیروں اور قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے لوک سبھا کو بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر چہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آئی ہے لیکن اس سے دونوں ممالک کے درمیان ماہی گیروں اور قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔۔دونوں جانب سے پکڑے جانے والے قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانیکے میکینزم پر عمل درآمد جاری ہے ۔