انڈونیشیا میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد100ہو گئیں

211

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کے زلزے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں مکانات تباہ اور سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے سمیت کئی علاقوں میںآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی ہے اور زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

 ترجمان کے مطابق زلزلے کے نتیجہ میں 100 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 73 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انڈونیشیاء کے زلزلہ کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین میں گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع پیدے جیا کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک درجن سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کئی درجن افراد زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد دکانیں اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جس کے باعث درجنوں افراد تاحال ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ حکام کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم اس کے باوجود لوگ سونامی کے خوف سے بلند علاقوں8 کی طرف جا رہے ہیں۔