کراچی کے 10 سالہ طالبعلم نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

230

کراچی کے 10 سالہ طالبعلم عزیرعبداللہ نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کراچی کے 10 سالہ عزیر عبداللہ نے 9 ماہ کے اندر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے کہ ابتک اس عمر میں اب تک دنیا کے کسی طالبعلم نے اس امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی۔

عزیر عبداللہ نے مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ،مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ سلوشن ایسوسی ایٹ ،مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ،مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ سلوشن ڈیویلپر،مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ سلوشن ایکسپرٹ، کلاؤڈ پلیٹ فارم اور انفرا سٹرکچر کے سرٹیفیکیٹس حاصل کیے۔