امریکی سینیٹ نے دفاعی بل 2017 کی منظوری دیدی 

180

امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے ’’قومی دفاع کے اختیار‘‘ کے قانونی بل کا مسودہ منظور کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت سے ’’قومی دفاع کے اختیار‘‘ کے قانونی بل کا مسودہ منظور کر لیا ہے ۔ “2017 نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ” میں اگلے سال کے لیے پینٹاگون کا بجٹ بھی شامل ہے۔مذکورہ ایکٹ کے تحت نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں بشار الاسد کے خلاف برسر جنگ اپوزیشن گروپوں کو طیارہ شکن(مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم) فراہم کرسکیں گے۔ تاہم اس کے لیے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی آمادگی شرط ہے۔

یاد رہے کہ نومبر میں امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” کے ساتھ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شامی مسلح اپوزیشن کے واسطے عسکری سپورٹ منقطع کرنا امریکا کے لیے قابل قدر ہوگا۔