سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی پی ایل چھوڑ دی

176

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم آئی پی ایل2017 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے منیجنگ ڈائریکٹر اورسی ای او وینکے میسوری نے تصدیق کی ہے کہ وسیم اکرم رواں سال کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے بولنگ کوچ نہیں ہوں گے اورہم انہیں بہت زیادہ مس کریں گے جنہوں نے 2012 اور2014 میں ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار اداکیاتھا۔

وسیم اکرم نے بھی آئی ایل چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ہے اوراس کے ساتھ گزشتہ چند سالوں کے ساتھ کو بہت انجوائے کیا۔اب میں ایک بڑی ٹیم کا ڈریسنگ روم مس کروں گا تاہم ان کی کامیابی کیلئے دعاگوہوں۔

واضح رہے کہ 50سالہ وسیم اکرم 2010 سے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ وابستہ تھے،اب وہ پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزاسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں۔